in

مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 5ماہ کی بلند ترین سطح پرآگئی

Inflation

ادارہ شماريات کے مطابق زندہ برائلر مرغی 21 روپے مہنگی ہوئی جس کے باعث فی کلو اوسط قيمت 260 روپے ريکارڈ کی گئی البتہ خضدار ميں ريٹ 310، کراچی ميں 300 اور حیدر آباد ميں 285 روپے رہا۔

ٹماٹر کی فی کلو قيمت 8 روپے اضافے کے ساتھ 47 روپے ہوگئی۔

اسکے ساتھ 20 کلو گندم کا آٹا 10 روپے مہنگا ہوا اور اوسط دام  968 روپے تک جا پہنچے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں 20 کلو کا تھيلا 1300 روپے ميں بھی فروخ ہوتا رہا۔

فی کلو چینی کی اوسط قیمت 60 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے ريکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے لہسن کے نرخوں میں 17 روپے فی کلو کمی آئی۔ ریٹ 204 سے 187 روپے پر آگیا۔

ایل پی جی سلینڈر 10 روپے کلو سستا ہوکر 1421 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ايک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 22 اشیاء مہنگی ہوئيں جبکہ 7 کے نرخوں میں کمی آئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہراورینگ اسٹنرزکا”یاد”وائرل

عاصم اظہراورینگ اسٹنرزکا”یاد”وائرل

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، بھاری جرمانےعائد

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، بھاری جرمانےعائد