in

ورلڈبینک سے پاکستان کو ایک ارب 33کروڑ ڈالر ملیں گے

US-WORLD BANK-HEADQUARTERS

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیساتھ ہی دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کے اجراء میں تیزی آگئی، ورلڈ بینک نے پاکستان کو 7 فلاحی منصوبوں کیلئے ایک ارب 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت اقتصادی امور اور عالمی بینک میں معاہدے طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت احساس پروگرام کیلئے 60 کروڑ، زرعی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت 6 دیگر منصوبوں کیلئے 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ٹڈی دل سے نمٹنے اور غذائی تحفظ کیلئے 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ورلڈ بینک سندھ میں قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 20 کروڑ اورخیبر پختونخوا کیپٹل انویسٹمنٹ منصوبے کیلئے بھی 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، بلوچستان میں روزگار اور کاروبار میں سہولت کیلئے 5 کروڑ جبکہ مہاجرین کے انتظامات کیلئے بھی 5 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

معاہدے کے تحت منصوبوں کیلئے مجموعی فنڈز میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے صوبوں کو وفاق کی سپورٹ جاری رہے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوئز نہر میں جہاز پھنسنے سے ایشیا میں تیل بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

سوئز نہر میں جہاز پھنسنے سے ایشیا میں تیل بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

سٹیٹ بینک خود مختار ہونا چاہیے گورنر رضا باقر

سٹیٹ بینک خود مختار ہونا چاہیے گورنر رضا باقر