in

ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری

ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کی آمدنی ہوگی، آرڈیننس میں 75 سے زائد ٹیکس ترامیم شامل ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کی آمدنی ہوگی، آرڈیننس میں 75 سے زائد ٹیکس ترامیم شامل ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا جس کے تحت 75 ترامیم کے ذریعے مختلف کاروبار پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے، آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، حکومت کو ٹیکس چھوٹ کے خاتمے سے 150 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق شوکت خانم ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار ہے جبکہ 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی ہے۔

آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی ہوگا، این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، آمدن کم ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا، آمدن کم ظاہر کرنے پر واجب الادا ٹیکس کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، دکان پر ٹیکس نمبر آویزاں نہ کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق تھر مائننگ کمپنی اور فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ واپس لے لی گئی، لیبیا فارن انویسٹمنٹ کمپنی کے منافع اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ کمپنی پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے، آئندہ سے کمپنی میں سرمایہ کاری کے منافع پر انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نئی آئل ریفائنری لگانے پر صرف 31 دسمبر 2021ء تک چھوٹ ہوگی، یکم جنوری سے نئی آئل ریفائنری لگانے پر ٹیکس عائد ہوگا، نجی بجلی گھروں پر یکم جولائی 2021ء کیلئے انکم ٹیکس عائد کردیا گیا، درسی کتابیں شائع کرنیوالے بورڈز پر بھی انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق پی سی بی اور کھیلوں کی تمام تنظیموں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے، فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیران  کن اضافہ ہر مہینے کتنے نئے کھاتے کھولے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جانئے

دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیران  کن اضافہ ہر مہینے کتنے نئے کھاتے کھولے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جانئے