in

پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 1 برس میں 500فیصد اضافہ

پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 1 برس میں 500فیصد اضافہ

کےاےایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ نےبتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز میں ایک برس میں 506 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران کےایس ای 100 انڈیکس میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2020 میں ٹیکنالوجی سیکٹر اسٹاک ایکسچینج کا بہترین سیکٹر رہا۔

کےاےایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ نے اپنا ٹیکنالوجی انڈیکس بھی متعارف کروادیا ہے۔ کراچی میں قائم اس بروکریج ہاؤس کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 2021 میں بھی اضافہ ہوگا۔ کےاےایس بی ٹیکنالوجی انڈیکس 5 ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ ان کمپنیوں میں سسٹمز،ٹی آر جی،نیٹ سول،ایونسوکون اور ٹی پی ایل ٹریکر شامل ہیں۔ان کمپنیوں کا بالترتیب 34 فیصد،43 فیصد،11 فیصد،11 فیصد اور 1 فیصد انڈیکس شئیر ہے۔کےاےایس بی ٹیکنالوجی انڈیکس کی موجودہ سطح 404.82 پوائنٹس ہے۔ یہ تین ماہ میں 42 فیصد اوپر گیا ہے۔

کےاےایس بی کا کہنا ہے کہ انڈیکس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر روزانہ صبح کو نیوز لیٹر اور ہفتہ وار بلاگ میں اعدادوشمار جاری کئے جائیں گے۔ اس اقدام سے ٹیکنالوجی سیکٹر کی اہمیت میں اضافہ ہوگا جیسا کہ عالمی سطح پر بھی دیکھنے میں آیا۔

اس وقت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ تمام سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کےاسٹاکس کی کُل مالیت 1.19 ارب ڈالر ہے۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کا 2.3 فیصد ہے۔ کے اے ایس بی کے امید ہے کہ اس برس مزید ٹیکنالوجی کمپنیوں کا آئی پی او ہوگا اور اس سیکٹر میں مزید ترقی ہوگی، جس طرح دیگر مارکیٹوں کے شئیرز میں ہوا تھا۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ زیادہ تک خرید کا عنصر انفرادی سرمایہ کار اور گلوبل فنڈزکی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اب مقامی اداروں کے سرمایہ کاروں نے بھی اس کی جانب توجہ دینا شروع کردی ہے۔ نئے اسٹاکس کےلیے بھی پیش رفت ہورہی ہے۔ البتہ ڈومیسٹک فنڈز کی شمولیت اس سیکٹر میں نہیں دیکھی گئی ہے لیکن اس برس اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ترکی کی سب سے معروف اداکارہ کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں یہ حلیمہ سلطان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

ترکی کی سب سے معروف اداکارہ کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں یہ حلیمہ سلطان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ ميں 10 اپریل کو پولنگ روکنے کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ ميں 10 اپریل کو پولنگ روکنے کا حکم