in

پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری

IMF

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کيا ہے اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی جلد تکمیل کو بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

پريس ريليز ميں کہا گيا ہے کہ سرکاری اداروں کی مینجمنٹ اور پاؤر سیکٹر میں ریکوری بہتر کی جا رہی ہے۔ گردشی قرضے کے مینجمنٹ پلان اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے مالی بہتری آئے گی۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی کارکردگی بہتر رہی جبکہ مالی اہداف کی تکمیل کا انحصار جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس میں اصلاحات پر ہے۔

آئی ایم ایف پاکستان کو 50کروڑ ڈالر دیگا

آئی ایم ایف کے مطابق کرونا وباء کی وجہ سے پاکستانی معیشت کے لیے چیلنجز برقرار ہیں البتہ پاکستانی اتھارٹیز نے قرض پروگرام کے تحت تسلی بخش پیش رفت کی۔

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت زیادہ تر شرائط پوری کیں۔

پاکستان کو ایک ارب 45 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں جبکہ 6ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایک سال کے وقفے کے بعد باقاعدہ بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے رقم جاری کی جانے تھی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے معاہدہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام کے دوسرے سے پانچویں ریویو کی تکمیل کے بعد طے پایا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ

ویڈیو: پنجاب رینجرز کے جوانوں کی رائفل ڈرل

ویڈیو: پنجاب رینجرز کے جوانوں کی رائفل ڈرل