in

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں اضافہ کردیا

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں اضافہ کردیا

حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 0.40 فیصد تک اضافہ کردیا، وزارت خزانہ نے 25 مارچ سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 0.40 فیصد تک اضافہ کردیا، وزارت خزانہ نے 25 مارچ سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاع 25 مارچ 2021ء سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 11.28 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہداء ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی 11.28 فیصد کے بجائے 11.52 فیصد منافع ملے گا، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 8.40 سے بڑھا کر 8.80 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر موجودہ شرح منافع برقرار رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایک لاکھ روپے مالیت کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 4200 کی بجائے 4400 روپے مقرر کیا گیا ہے، ایک لاکھ روپے کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 940 سے بڑھا کر 960 کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایک لاکھ روپے مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 750 روپے کے بجائے 780 روپے سالانہ منافع ملے گا جبکہ ایک لاکھ روپے مالیت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر 7400 روپے ملیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹیسلا کمپنی کا بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کا اعلان

ٹیسلا کمپنی کا بِٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کا اعلان

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ