in

شبر زیدی نےایف بی آر چھوڑنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

شبر زیدی نےایف بی آر چھوڑنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

شبر زیدی نےایف بی آر چھوڑنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سابق چیئرمین سید  شبر زیدی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ادارہ  اس لیے چھوڑا کیوں کہ باہر رہ کر بہتر کام کر سکتا ہوں اور کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں  وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا جناب فواد چودھری صاحب میں اور آپ ایک ہی شخص عمران خاں کے ساتھ ہیں،طریقے میں فرق ہوسکتاہے،ایف بی آر کو اس لیے چھوڑا کے باہر رہ کر بہتر کام کر سکتا ہوں اور کر رہاہوں،خان صاحب جانتے ہیں، میں اس ملک کے معاشی نظام کو سمجھتا ہوں، 1973ء کا آئین  معاشی کمزوریاں پیدا کر رہا ہے۔

شبر زیدی نےاپنے دوسرے ٹوئٹ میں آئین کے ناقص ہونے کی وجوہ بھی لکھیں، انھوں نے اس ضمن میں این ایف سی ایوارڈ، زرعی انکم ٹیکس، ٹیکس بل، اور بجلی پانی کی تقسیم کے حوالے دیے،1973ء کا آئین مندرجہ ذیل معاشی وجوہ پر ناقص ہے، اول این ایف سی  بغیر پی ایف سی کے مذاق ہے، دوم زرعی انکم ٹیکس صوبائی نہیں ہو سکتا، سوم ٹیکس بل کو سینیٹ میں نہیں لے جایا جاسکتا،چوتھی وجہ یہ ہے کہ بجلی، پانی، اور معدنیات کی تقسیم کا نظام نہیں ہے،اس آئین میں صوبائی وزیر اعلی خرچے کی مشین ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کرلی دولہا کون ہے؟

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کرلی دولہا کون ہے؟

اہم خبر:سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور تیزآندھی کاامکان

اہم خبر:سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور تیزآندھی کاامکان