in

جنوبی پنجاب میں رواں سال1کروڑٹن پیداوار کا تخمینہ

جنوبی پنجاب میں رواں سال1کروڑٹن پیداوار کا تخمینہ

ملتان میں گزشتہ مہینوں کے دوران بارشیں نہ ہونا گندم کی فصل کے لیے رحمت بن گیا۔ملتان میں 30 لاکھ ایکٹر رقبے پر کاشت گندم کی فصل پیداواری تخمینہ کے حصول کے لیے تیارہے۔کسانوں کو بھی خوشحالی کی امید ہے۔

ملتان میں لہلاتے کھیت اورگندم کی ڈالیوں پرلگےدانے بہتری کی نوید سنانے لگے۔ ملتان میں رواں سیزن بارشیں نہ ہونا گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئیں۔ کاشت کاروں نے بتایا ہے کہ فصلوں کےلیے بہت محنت کی ہے اوراس بار تیلا اور یلو رسٹ نہیں لگی ہے جس سےفصل اچھی ہوئی ہے۔

زرعی ماہرین کےمطابق  بہتر پیداوار کیلئے کاشتکار حضرات کو اپنی فصل کی طرف خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالصمد نےبتایا کہ اس سال موسمیاتی تبدیلیاں کم ہوئیں جس کے باعث گندم کی فصل گزشتہ سال کی نسبت بہت بہتر ہے اور امید ہے کہ پیداوار بھی گزشتہ سال سے زیادہ ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں1روزمیں مزید44 افراد کا کرونا کے باعث انتقال ہوا

پاکستان میں1روزمیں مزید44 افراد کا کرونا کے باعث انتقال ہوا

کراچی:این اے249 ضمنی انتخاب،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

کراچی:این اے249 ضمنی انتخاب،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری