in

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1400 روپے اور فی اونس 10 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1400 روپے اور فی اونس 10 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے بڑھ کر 92 ہزار 593 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ 3 روز کے دوران فی تولہ سونا 1600 روپے اور 10 گرام 1279 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1745 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔ دو روز میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1370 روپے جبکہ 10 گرام 1174.55 روپے ہیں۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کی تیسری لہر، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کرونا کی تیسری لہر، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

علیم ڈار کےنام ایک اور اعزاز

علیم ڈار کےنام ایک اور اعزاز