in

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

state-bank-of-pakistan-afp-1

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری کے اجلاس کے بعد نمو، روزگار اور کاروبار میں اعتماد بہتر ہوا ہے جبکہ معاشی بہتری سے رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں مہنگائی میں 3 فیصد اضافہ بجلی، چینی اور گندم کی قیمتوں کے سبب ہوا، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بلند رہے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 9 فیصد کے قریب رہے گی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مسلسل تیسری مرتبہ شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے نومبر 2020ء اور جنوری 2021ء میں بھی شرح سود برقرار رکھی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالرکی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالرکی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

سردار تنویر الیاس کا رمضان المبارک کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

سردار تنویر الیاس کا رمضان المبارک کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان