in

سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ 750 روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ 750 روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 750 روپے کمی سے ایک لاکھ 6 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 643 روپے سستا ہوکر 91 ہزار 221 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 روز کے دوران فی تولہ سونا 6900 روپے اور فی اونس 69 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 1728 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1370 روپے جبکہ 10 گرام 1174.55 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.20 ڈالر سستی ہوکر 25.90 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: متحدہ عرب امارات کارمضان کیلئے سخت ایس اوپیز کااعلان

کروناوائرس: متحدہ عرب امارات کارمضان کیلئے سخت ایس اوپیز کااعلان

مولانافضل الرحمان نےعجلت میں مارچ ملتوی کیا، نثار کھوڑو

مولانافضل الرحمان نےعجلت میں مارچ ملتوی کیا، نثار کھوڑو