in

سیالکوٹ کی مصنوعات پوری دنیا میں اپنا مقام بنا چکی   ایکسپورٹرز ہمارے سروں کا تاج ہیں:سردار تنویر الیاس

سیالکوٹ کی مصنوعات پوری دنیا میں اپنا مقام بنا چکی   ایکسپورٹرز ہمارے سروں کا تاج ہیں:سردار تنویر الیاس

سیالکوٹ کی مصنوعات پوری دنیا میں اپنا مقام بنا چکی ،  ایکسپورٹرز ہمارے سروں …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و تجارت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویز الیاس خان نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا،صدر قیصر اقبال بریار نے  معزز مہمان کی چیمبر آمد پر ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا .

وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائےسرمایہ کاری و تجارت اورچیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نےصوبہ اورملک کےمعاشی استحکام میں سیالکوٹ چیمبراوربزنس کمیونٹی کےکردار کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ بلا شبہ سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری اور ترقی کیلئےسیالکوٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں ,آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ایکسپورٹرز ہمارے سروں کا تاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر پاکستان کے تمام شہروں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پنجاب صوبہ بھر کی انڈسٹری کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئےہرممکن اقدام اٹھارہی ہےاوربزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کےحل کیلئےمیرےدفتر کےدروازے آپ سب کیلئےہروقت کھلےہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے صدر سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے پیش کردہ  معروضات پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں برآمدی سرگرمیوں کے فروغ کےلئےاٹھائےجانےوالےمثبت اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں نئے انڈسٹریل زون، ٹیکنالوجی یونیورسٹی،ون ونڈوآپریشن کے تحت ٹیکسوں کی ادائیگی اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں اصلاحات کی جا رہی ہیں،سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری کے فروغ اور ان کے منصوبہ جات کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ادارہ صوبے کےاندر ایکسپورٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنےکےاقدامات کررہاہے۔ 

اجلاس میں صدر سیالکوٹ چیمبر کے علاوہ سینئر نائب صدر خرم اسلم، نائب صدر چیمبر عنصر عزیز پوری، اراکین مجلس عاملہ سمیت دیگر سینئر چیمبر ممبران نے شرکت کی۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ملزم کون نکلا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ملزم کون نکلا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ڈالرایک سال کی کمترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالرایک سال کی کمترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ