in

آل پاکستان پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایس۔ای۔سی۔پی کاانتباہ

آل پاکستان پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایس۔ای۔سی۔پی کاانتباہ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آل پاکستان پروجیکٹ سمیت جعلی اور غیرقانونی اسکیموں میں اپنا قیمتی سرمایہ لگانے سے بچیں، ایسی اسکیمیں سرمایہ کاری پر انتہائی  پُرکشش اور غیرحقیقی منافع کا لالچ دیکر آپ کی محنت کی کمائی اور قیمتی سرمائے کو ضائع کرسکتیں ہیں۔

     ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ صرف بینک ہی عوام سے براہ راست کیشں ڈپازٹ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ سرمایہ کاری صرف قومی بچت کی اسکیموں یا ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشنز میں کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کسی بھی کمپنی یا ادارے کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے رقوم اکٹھی کرنا کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 84  کے تحت ایک غیر قانونی سرگرمی ہے۔

سیکیورٹیز کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ علم میں آیا ہے کہ ’’آل پاکستان پراجیکٹس‘‘ نامی کمپنی اپنی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو آل پاکستان پروجیکٹس ڈاٹ کام کے ذریعے غیرقانونی  طور پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر رقوم  اکھٹی کررہی ہے، ایس ای سی پی کو کمپنی کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’’آل پاکستان پراجیکٹس‘‘ نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں، تاہم چند افراد جن کے نام آل پاکستان پراجیکٹس کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ہیں، وہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ درج ذیل کمپنیوں میں ڈائریکٹر / ممبر ہیں۔

اے پی پی پراجیکٹس اینڈ ریئل اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ

اے آئی ٹی ایس ٹریڈرز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ

اے پی پی ریسٹورانٹس اینڈ کیفے (پرائیویٹ) لمیٹڈ

اے پی پی رائیڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ

اے پی پی شاپنگ مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ

یاد رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کرنے کی مجاز ہے، عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی اسکیموں سے گمراہ نہ ہوں اور ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے گریز کریں، غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کچھ کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل لنک پر بھی موجود ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، مولانا فضل الرحمان

تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، مولانا فضل الرحمان

آصف زرداری نے مریم نواز سےمعافی مانگ لی

آصف زرداری نے مریم نواز سےمعافی مانگ لی