in

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں تیزی کے بعد اب مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 156 روپے 71 پیسے پر پہنچ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔اگست 2020 سے ڈالر کی قدر میں سات فیصدکمی ہوئی ہے جبکہ حکومتی قرضوں کے حجم میں 1200 ارب روپے کی کمی بھی واقع ہوئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی دیکھنے میں آتی رہی تاہم آج صبح جب کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 766 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 910 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یوں ہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ اس وقت 100 انڈیکس میں 79 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے اور 44 ہزار 686 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ کے تعليمی اداروں ميں کرونا کيسز بڑھنے لگے

سندھ کے تعليمی اداروں ميں کرونا کيسز بڑھنے لگے

کوئٹہ میں 3 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ میں 3 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا