in

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 150 روپے اور فی اونس مزید 4 بڑھ گئے۔ ہفتہ کو سونا فی تولہ نرخ 2550 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 150 روپے اور فی اونس مزید 4 بڑھ گئے۔ ہفتہ کو سونا فی تولہ نرخ 2550 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 150 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 150 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے مہنگا ہوکر 91 ہزار 864 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

پاکستان میں 6 روز کے دوران فی تولہ سونا 6900 روپے اور فی اونس 69 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 1731 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 30 روپے اضافے سے 1370 روپے جبکہ 10 گرام 25.72 روپے بڑھ کر 1174.55 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.47 ڈالر مہنگی ہوکر 26.07 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این اے 249ضمنی انتخاب: مصطفیٰ کمال کاخودمیدان میں اترنے کافیصلہ

این اے 249ضمنی انتخاب: مصطفیٰ کمال کاخودمیدان میں اترنے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے ڈسکہ انتخابات میں تعاون نہیں کیا الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا

پنجاب حکومت نے ڈسکہ انتخابات میں تعاون نہیں کیا الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا