in

ڈالر سستا ہونے کے بعد سال کی کم ترین سطح پر آ گیا سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری

ڈالر سستا ہونے کے بعد سال کی کم ترین سطح پر آ گیا سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری

ڈالر سستا ہونے کے بعد سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں شاندارتیزی دیکھنے میں آئی جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 99 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے سستا ہواہے اور 157 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 788 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اب تک 978 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 44 ہزار839 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ کو معلوم ہے کہ صنم جنگ مارننگ شوز کی میزبانی سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ اگر نہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ صنم جنگ مارننگ شوز کی میزبانی سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ اگر نہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں حکومت مخالف تحریک میں پارٹی قیادت کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا

مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں حکومت مخالف تحریک میں پارٹی قیادت کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا