in

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ نرخ فی تولہ 2900 روپے اور فی اونس مزید 24 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ نرخ فی تولہ 2900 روپے اور فی اونس مزید 24 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 2900 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 2486 روپے مہنگا ہوکر 91 ہزار 478 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو پیر 8 مارچ تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوا تاہم ایک بار پھر سونا مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

ملک میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو تقریباً 8 ماہ کے دوران 29 ہزار 500 روپے گری۔

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 4200 روپے اور فی اونس 43 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 24 ڈالر اضافے کے بعد 1736 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 50 روپے اضافے 1370 روپے جبکہ 10 گرام 42.87 روپے بڑھ کر 1174.55 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.58 ڈالر  مہنگی ہوکر 26.34 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’مجرا مسلمانوں کی تخلیق ہے‘ اداکارہ مہر بانو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مجرا مسلمانوں کی تخلیق ہے‘ اداکارہ مہر بانو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے گھر صف ماتم بچھ گئی