in

پاکستان میں موبائل کی ماہانہ تیاری 10 لاکھ سے بڑھ گئی

پاکستان میں موبائل کی ماہانہ تیاری 10 لاکھ سے بڑھ گئی

موبائل فونز کی صنعت میں سرمایہ کاری سے مقامی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضروريات پوری کرنے کيساتھ جلد اسمارٹ فونز برآمد بھی کرے گا، صرف فون نہيں موبائل اسیسریز بھی پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی۔

میڈ اِن پاکستان کا حکومتی خواب پورا ہونے لگا، مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کو ٹیکس ميں سہوليات سيمت ديگر مراعات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے مطابق 3 غیر ملکی کمپنیوں کی ماہانہ تجرباتی پيداوار 10 لاکھ موبائل فونز سے تجاوز کرگئی، ایک مقامی کمپنی کی 200 ڈالر سے کم قيمت والے موبائلز کی ماہانہ پیداوار بھی ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کی صنعت پھلنے پھولنے سے اب تک 6 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار بھی مل چکا، پاکستان ماہانہ 36 لاکھ اسمارٹ موبائل فون سیٹس کی مقامی طلب پوری کرنے کے قریب پہنچ گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف کاڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لانے کافیصلہ

تحریک انصاف کاڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لانے کافیصلہ

آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہبازشگری کا محبت بھرا پیغام

آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہبازشگری کا محبت بھرا پیغام