in

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 800 روپے اور فی اونس مزید 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 800 روپے اور فی اونس مزید 9 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 687 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار 992 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو پیر 8 مارچ تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوچکا تھا۔

ملک میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو تقریباً 8 ماہ کے دوران 29 ہزار 500 روپے گری۔

پاکستان میں دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1300 روپے اور فی اونس 19 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 9 ڈالر اضافے کے بعد 1712 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1320 روپے جبکہ 10 گرام 1131.68 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 25.76 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب حکومت نے ایکسپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی 

پنجاب حکومت نے ایکسپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی 

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا