in

ای سی سی اجلاس:7ارب 60کروڑ روپےکے رمضان پیکج کی منظوری

Utility Store RWP

بدھ 10 مارچ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔ پیکج کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیائے ضروریہ پر 50 روپے تک رعایت ملے گی۔

رمضان پیکج میں چینی 68 روپے اور گھی 175 روپے کلو جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے ميں دستياب ہوگا۔ عام بازار کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 40روپے، گھی 43، چائے 50، آٹا ساڑھے 30 روپے کلو اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملے گا۔

دال چنا، مونگ، ماش اور سفید چنے کی قيمت بھی 10 سے 30 روپے تک کم مقرر کی گئی۔ دودھ سميت ديگر مشروبات پر 20 روپے، بیسن، کھجور اور مصالحہ جات پر 10 روپے اور چاول پر 12 روپے رعایت ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 7 مختلف اداروں کے لیے تکنیکی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ڈیڑھ ارب روپے اور یو این امن مشن میں تعینات عملے کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اسکے علاوہ عالمی بینک کی مدد سے کرونا سے متعلق منصوبے اور آئندہ 9 ماہ تک کھاد کے دو پلانٹ چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔

طورخم سرحد کے ذریعے کپاس کی درآمد کی بھی مشروط اجازت دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا

رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا

عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا

عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا