in

سونے کی قیمت میں اضافہ

GOLD RATE, PAKISTAN,

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز سے جاری کمی کا رجحان منگل کو ٹوٹ گیا۔ فی تولہ 500 روپے اور فی اونس 10 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز سے جاری کمی کا رجحان منگل کو ٹوٹ گیا۔ فی تولہ 500 روپے اور فی اونس 10 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو گزشتہ روز (پیر 8 مارچ) تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوچکا تھا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو تقریباً 8 ماہ کے دوران 29 ہزار 500 روپے گری۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1703 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کو اداروں نے اعتماد کاووٹ لیکردیا، شاہدخاقان عباسی

عمران خان کو اداروں نے اعتماد کاووٹ لیکردیا، شاہدخاقان عباسی

فواد احمد کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنےکی تردید

فواد احمد کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنےکی تردید