in

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھے میں آیا ہے۔ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو کرونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مئی کے سودوں میں قیمت 71.38 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے ہیں، جو 8 جنوری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں اپریل کیلئے 1.60 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 67.98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو اکتوبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے اتوار 7 مارچ کو دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ٹرمینل سعودی آرمکو سمیت دیگر آئل تنصیبات کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ تاہم سعودی فوج کی جانب سے اسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ٹرمینل پر حملوں کے دوران تیل تنصیبات نشانہ تھیں،جو 6.5 ملین بیرل تیل کی ایکسپورٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ 6.5 ملین بیرل تیل دنیا کی 7 فیصد طلب کو پورا کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ارطغرل کےاداکارکاعمران عباس کیلئےخصوصی تحفہ

ارطغرل کےاداکارکاعمران عباس کیلئےخصوصی تحفہ

SABC-News-Visa-AFP

امریکی ویزا: مسلم ممالک کیلئے دوبارہ درخواستوں کا عمل شروع