in

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

Gold

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ مزید 1450 روپے اور فی اونس 17 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ مزید 1450 روپے اور فی اونس 17 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 1450 روپے کمی سے ایک لاکھ 2 ہزار 750 روپے اور 10 گرام سونا 1243 روپے سستا ہوکر 88 ہزار 92 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو اب تک 10 ہزار 550 روپے سستا ہوچکا ہے، گزشتہ 2 روز کے دوران فی تولہ نرخ 3350 روپے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو تقریباً 8 ماہ کے دوران 29 ہزار 250 روپے گر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 17 ڈالر کمی سے 1696 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے، جس میں اب تک 368 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 10 روپے کمی سے 1340 روپے جبکہ 10 گرام 8.57 روپے سستی ہوکر 1148.83 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 25.40 ڈالر ہوگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈرامہ’دل نااُمید تو نہیں‘غیراخلاقی یا آگاہی؟

ڈرامہ’دل نااُمید تو نہیں‘غیراخلاقی یا آگاہی؟

جب تک یہ شخص دولہا نہیں بنتا میں شادی نہیں کروں گا میکا سنگھ نے اعلان کردیا

جب تک یہ شخص دولہا نہیں بنتا میں شادی نہیں کروں گا میکا سنگھ نے اعلان کردیا