in

ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی تھی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید157.10 اور قیمت فروخت157.20روپے مستحکم رہی تھی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے157.20اور قیمت فروخت157.30 سے بڑھ کر157.40روپے ہوگئی تھی ۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ گوہرخان کو گہراصدمہ

اداکارہ گوہرخان کو گہراصدمہ

کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کیلئے پرجوش کس ملک سے سٹنٹ آرٹسٹ کو ٹریننگ کیلئے بلوا لیا؟

کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کیلئے پرجوش کس ملک سے سٹنٹ آرٹسٹ کو ٹریننگ کیلئے بلوا لیا؟