in

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں

سماء منی کی ٹیم نے پاکستان کی اعلیٰ گاڑیوں کی کمپنیز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ کچھ کمپنیز کی گاڑی میں ایئربیگز کی سہولت موجود ہی نہیں ہے۔

سماء منی کی ٹیم نے پاکستان کی اعلیٰ گاڑیوں کی کمپنیز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ کچھ کمپنیز کی گاڑی میں ایئربیگز کی سہولت موجود ہی نہیں ہے۔

سماء منی نے پاکستان کی ٹاپ کاروں کی خصوصیات کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ آٹوموبائل کمپنی سوزوکی کی 45لاکھ روپے کی اے پی وی وین، 22لاکھ کی ہیچ بیک سوئفٹ، ہیچ بیکس کلٹس وی ایکس آر ویرینٹ، ویگن آر، اور سب سے کم قیمت کی الٹو ویرینٹ وی ایکس میں ایئربیگ موجود ہی نہیں ہیں۔ کمپنی کی کمرشل مِنی وین بولان اور پِک اپ راوی میں بھی ایئربیگ موجود نہیں ہیں۔

ہونڈا کمپنی کی سب سے زیادہ بکنے والی گاڑی سیڈان سٹی میں بھی ایئربیگ کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے، سیڈان ویرینٹ گاڑی کی قیمت 28لاکھ 60ہزار روپے ہے۔ سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کے معاملے میں ہنڈا سوزوکی اور ٹویوٹا سے پیچھے ہے۔

نئی کار کمپنی چنگان کی منی وین کاروان، جو اے پی وی کے زمرے میں آتی ہے اس میں بھی ایئربیگ موجود نہیں ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں لاہور ہائیکورٹ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ہدایت دی تھی کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں میں ایئربیگز کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔

ای ڈی بی کے جنرل منیجر عاصم ایاز نے بتایا کہ ’ہم نے پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے کہا ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں جن میں ایئربیگ اور حفاظتی خصوصیات شامل نہیں ہیں‘۔

کار مینوفیکچررز کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن (او ای ایم ایس) کے رہنماء ایاز کا کہنا ہے کہ کمپنیز کو 10مارچ تک اپنی تجاویز پیش کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفاظت کی خصوصیات سے متعلق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی سفارشات کو آئندہ بجٹ میں منظور کرلیا جائے گا۔ جس کے بعد کمپنیوں کو ان پر عمل درآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے چیئرپرسن علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ کاروں میں ایئربیگ لگانے سے ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

درآمد شدہ کاروں کا کیا ہوگا؟



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں موجود لاکھوں روپے کی وہ گاڑیاں جن میں ایئربیگز ہی نہیں فہرست سامنے آگئی

پاکستان میں موجود لاکھوں روپے کی وہ گاڑیاں جن میں ایئربیگز ہی نہیں فہرست سامنے آگئی

Netflix

نیٹ فلیکس کا41 نئے بھارتی شوز ریلیز کرنے کااعلان