in

پاکستان میں موجود لاکھوں روپے کی وہ گاڑیاں جن میں ایئربیگز ہی نہیں فہرست سامنے آگئی

پاکستان میں موجود لاکھوں روپے کی وہ گاڑیاں جن میں ایئربیگز ہی نہیں فہرست سامنے آگئی

پاکستان میں موجود لاکھوں روپے کی وہ گاڑیاں جن میں ایئربیگز ہی نہیں ، فہرست …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز پر انتہائی توجہ دی جاتی ہے اور ان کے بغیر کوئی کمپنی اپنی گاڑی فروخت نہیں کر سکتی لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی کئی مشہور کاروں میں بنیادی سیفٹی فیچر قرار پانے والے’ایئربیگز‘ ہی موجود نہیں ہوتے۔

 نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ان کاروں میں 45لاکھ روپے مالیت کی سوزوکی اے پی وی وین، 22لاکھ روپے کی ہیچ بیک سوفٹ (Hatch back Swift)، کلٹس وی ایکس آر، ویگن آر، آلٹو وی ایکس، منی وین بولان، پک اپ راوی اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ’ہنڈا سٹی‘ میں بھی ایئربیگز موجود نہیں ہوتے، حالانکہ اس گاڑی کی قیمت 28لاکھ روپے تک ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو حکم دیا جا چکا ہے کہ وہ تمام کاروں میں ایئربیگز کی موجودگی کو یقینی بنائے اور ان کے بغیر کسی گاڑی کی منظوری نہ دی جائے۔ اس کے باوجود مذکورہ تمام گاڑیاں ایئربیگز کے بغیر ہی فروخت ہو رہی ہیں۔ 

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:اعتماد کا ووٹ کب اور کیوں ضروری ہوتا ہے

ویڈیو:اعتماد کا ووٹ کب اور کیوں ضروری ہوتا ہے

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں