in

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1050 روپے کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 900 روپے سستاہوکر 91 ہزار 907 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو اب تک 3 ہزار روپے سستا ہوچکا ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران فی تولہ نرخ 450 روپے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو سات ماہ کے دوران 21 ہزار 700 روپے گر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کمی سے 1730 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے، جس میں 264 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

روس:گھر گاڑیاں برف سے سفید پوش

روس:گھر گاڑیاں برف سے سفید پوش