in

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اتنے فون بیچ ڈالے کہ  تاریخ رقم کردی

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اتنے فون بیچ ڈالے کہ  تاریخ رقم کردی

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اتنے فون بیچ ڈالے کہ  تاریخ رقم کردی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے فروخت میں جنوبی کورین سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایپل نے 2020؁ ء کی آخری سہ ماہی میں سام سنگ سے 18 ملین زیادہ فون فروخت کیے ہیں۔

فوربز کے مطابق 2020؁ کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل نے دنیا بھر میں 79.9 ملین آئی فون فروخت کیے ہیں  جبکہ اسی عرصے کے دوران سام سنگ کے موبائل فونز کی فروخت کی تعداد 62.1 ملین رہی۔ اتنی بڑی تعداد میں آئی فون کی فروخت  کے بعد ایپل کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 21 فیصد  ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب سام سنگ کو شاؤ می، ہواوے اور ویوو کی وجہ سے اپنی مارکیٹ کا 12 فیصد حصہ گنوانا پڑا ہے۔

آئی ٹی سروس مینجمنٹ کمپنی گارٹنر کے  ریسرچ ڈائریکٹر انشول گپتا کے مطابق 2020؁ء کی آخری سہ ماہی میں مجموعی طور پر سمارٹ فونز کی فروخت میں 5.4 فیصد کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ فائیو جی سمارٹ فونز کی زیادہ فروخت اور صارفین کا کم قیمت فون کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ 

مزید :

بزنسسائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش شوٹنگ کے دوران دھڑام سے نیچے آگریں ویڈیو وائرل

آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش شوٹنگ کے دوران دھڑام سے نیچے آگریں ویڈیو وائرل

کرس گیل کے بعد ماہرہ خان کا بھی ’گگلی چیلنج‘ ویڈیو وائرل ہوگئی

کرس گیل کے بعد ماہرہ خان کا بھی ’گگلی چیلنج‘ ویڈیو وائرل ہوگئی