in

مہنگائی میں ایک ہفتے کے اندر 2 فیصد اضافہ

Inflation

رپورٹ کے مطابق 2.41 فیصد اضافہ ہوکر مہنگائی 13.89 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 5 سستی ہوئیں جبکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

چکن، دال چنا، گھی، کوکنگ آئل، بجلی، آلو، کیلے مہنگے جبکہ ٹماٹر، پیاز، لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی آئی۔

نچلےطبقےکیلئے بجلی 65 فیصد مہنگی، فی یونٹ نرخ 2 روپے 70 پیسے بڑھ گئے۔ برائلر مزید 5 روپے مہنگا، فی کلوگرام قیمت 250 سے بھی تجاوز، دال چنا 3 روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 153 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ انڈے مزید ایک روپیہ مہنگے ہوکر 150 روپے درجن ہوگئے۔

چینی، دال مسور،ماش، آلو، گندم آٹے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ ایل پی جی سلنڈر 30 روپے سستا، قیمت 1468 روپے رہی۔ ٹماٹر دو روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ بیس پیسے فی کلوسستاہوا۔ 20 کلوگرام  آٹے کا تھیلا پانچ روپے مہنگا ہوکر 955 روپے کا ہوگیا۔ گھی کا اڑھائی کلوڈبہ 8 روپے مہنگا ہو گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب پاکستان میں امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کس طرح لگایا جائے گا؟ ایف بی آر نے تفصیل جاری کردی

اب پاکستان میں امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کس طرح لگایا جائے گا؟ ایف بی آر نے تفصیل جاری کردی

ہنگامہ آرائی کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

ہنگامہ آرائی کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی