in

پاکستان میں کون سی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے چشم کشا رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں کون سی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے چشم کشا رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں کون سی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے چشم کشا رپورٹ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ، سات اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں جن میں دودھ، دہی اور نمک بھی شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک بھر میں اس کی اوسط قیمت 92 روپے 92 پیسے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں  100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران گھی سات روپے 84 پیسے مہنگا ہو کر 290 روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ مونگ کی دال دو روپے 14 پیسے کے اضافے سے 229 روپے 84 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 92 پیسے مہنگا ہو کر 949 روپے 26 پیسے کا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سات اشیا سستی بھی ہوئی ہیں جن میں انڈے سرفہرست ہیں جو 31 روپے کم ہو کر 167 روپے 91 پیسے فی درجن ہوگئے ہیں۔ ٹماٹر نو روپے 46 پیسے، آلو دو روپے 16 پیسے، پیاز ایک روپیہ اور 68 پیسے جبکہ مرغی کا گوشت پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

داماد نے فائرنگ کرکے ساس سمیت اتنے لوگوں کو مار دیا کہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

داماد نے فائرنگ کرکے ساس سمیت اتنے لوگوں کو مار دیا کہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

کوئٹہ گرین بس منصوبہ: خواتین کیلئے 2بسیں مختص کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ گرین بس منصوبہ: خواتین کیلئے 2بسیں مختص کرنیکا فیصلہ