in

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن بھی معمولی کمی واقع ہوگئی۔ فی تولہ 50 روپے اور فی اونس 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن بھی معمولی کمی واقع ہوگئی۔ فی تولہ 50 روپے اور فی اونس 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 50 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے اور 10 گرام سونا 43 روپے سستاہوکر 96 ہزار 864 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو اب تک 2650 روپے سستا ہوچکا ہے، گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ نرخ 100 روپے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی سے 1809 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 10 روپے اضافے سے 1420 روپے جبکہ 10 گرام 5.58 روپے بڑھ کر 1217.42 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 27.82 ڈالر پر پہنچ گئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، بلاول بھٹو زرداری

سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، بلاول بھٹو زرداری

یونائیٹڈ کا گنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یونائیٹڈ کا گنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ