in

سینکڑوں پٹرول پمپ سیل لاکھوں لٹر تیل بھی ضبط لیکن اب پٹرول پمپ بچانے کیلئے مالکان کو کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعطم آفس نے اعلان کردیا

سینکڑوں پٹرول پمپ سیل لاکھوں لٹر تیل بھی ضبط لیکن اب پٹرول پمپ بچانے کیلئے مالکان کو کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعطم آفس نے اعلان کردیا

سینکڑوں پٹرول پمپ سیل، لاکھوں لٹر تیل بھی ضبط لیکن اب پٹرول پمپ بچانے کیلئے …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل سمگلرز کیخلاف مہم کے دوران سینکڑوں پٹرول پمپ سیل اور لاکھوں لٹر پٹرول و ڈیزل ضبط کرلیا گیا ، وزیراعظم آفس نے واضح کیا ہے کہ سِیل کئے گئے پمپ  مستند دستاویزات  پیش نہ کرسکے تو پٹرول پمپ ریاست ضبط کرنے کی مجاذ ہوگی ۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں تیل سمگلرز کے خلاف مہم کے تحت 609 پٹرول پمپ سِیل کردیئے گئے ہیں اور تقریبا 45 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے زیرِ انتظام تیل کی سمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز و تفریق مہم جاری ہے جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،اگر سِیل کئے گئے پمپ کارروائی کے سات دن کے اندر مستند دستاویزات نہیں پیش کرتے تو کسٹم ایکٹ کے تحت مالکان کی تمام جائیدادوں کے ساتھ پٹرول پمپ ریاست ضبط کرنے کی مجاز ہوگی اور اس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ جائیدادیں سمگلنگ کے عمل سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہیں۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیڑھ کلوگرام سونے کی سمگلنگ کی کوشش میں دو مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

ڈیڑھ کلوگرام سونے کی سمگلنگ کی کوشش میں دو مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں ضبط