لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اس سال کے چوتھے مہینے یعنی اپریل میں لانچ ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق پاکستان میں ہونڈا سٹی کا آخری ماڈل سنہ 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اس کے بعد چار سال بعد جاپانی کمپنی نے نیا ماڈل متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اپریل 2021 میں متعارف کرائے جانے کی امید ہے۔ جاپانی کمپنی کی اس نئی گاڑی کی ممکنہ قیمت 26 سے 30 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔