in

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا 

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا 

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں  میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت تین روپے 20 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔لیکن وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 20 پیسے اضافہ منظور کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے ، لائٹ ڈیزل چار روپے 42 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر دو روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا گیاہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔اضافے کے بعد پٹرو ل کی فی لیٹر نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 113 روپے 19 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 76 روپے 65 پیسے کا ہو جائے گا۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا ۔

مزید :

Breaking Newsقومیبزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

منڈی بہاءالدین کاڈی ایچ کیو اسپتال 17سال بعد فعال

منڈی بہاءالدین کاڈی ایچ کیو اسپتال 17سال بعد فعال