in

بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری مل گئی

بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری مل گئی

بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے   بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی،  حکومت نے 2008 میں نیلم جہلم پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 10 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام ، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر وقار مسعود ، ندیم بابر اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری و دیگر نے شرکت کی۔

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو جرمن کمپنی کو واجبات ادائیگی کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس معاملات پر سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ای سی سی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزیر اعظم پیکج کے تحت زرعی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل:گُروو میرانےصرف 12روزمیں کردکھایا

پی ایس ایل:گُروو میرانےصرف 12روزمیں کردکھایا

امریکی سینٹ کام کےسربراہ کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

امریکی سینٹ کام کےسربراہ کی پاکستانی کوششوں کی تعریف