کیا لکی موٹرز نے پاکستان میں نئی متعارف کرائی گئی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو کی قیمت کا اعلان کر دیا۔ ایس یو وی سورنیٹو کی تین اقسام ملک میں فروخت کی جائیں گی۔
کیا لکی موٹرز نے پاکستان میں نئی متعارف کرائی گئی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو کی قیمت کا اعلان کر دیا۔ ایس یو وی سورنیٹو کی تین اقسام ملک میں فروخت کی جائیں گی۔
گاڑیوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
کیا 2400 سی سی ایف ڈبیو ڈی کی قیمت 70 لاکھ روپے
کیا 2400 سی سی اے ڈبیو ڈی کی قیمت 80 لاکھ روپے
کیا 3500 سی سی ایف ڈبیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ روپے
پاکستان میں کیا کمپنی کی یہ چوتھی گاڑی ہے جو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ کمپنی کی ملک میں پہلے ہی ایس او وی اسپورٹیج، ہیچ بیک پیکانٹو اور منی وین کارنیول فروخت ہو رہی ہیں۔
آئی ایم سیکیورٹیز کے ریسرچ تجزیہ کار عبد الغنی میاںور کہتے ہیں کہ سورینٹو ٹویوٹا، فورچیونر کی کیٹیگری میں آتی ہے جس کی 2700 سی سی گاڑی 77 لاکھ روپے اور 2800 سی سی گاڑی 92 لاکھ روپے کی ہے۔
لیکن ایک دوسرے آٹو سیکٹر کے تجزیہ کار شکیب خان کہتے ہیں کہ ’’فی الحال ہم سورینٹو کا کسی گاڑی سے مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں سیون سیٹر اور سیٹس کی تین قطاریں ہیں۔ یہ درمیانی سائز کی ایس یو وی ہے جبکہ رش، اسپورٹیج اور ٹکسن سے بڑی ہے لیکن فورچیونر اور پراڈو سے چھوٹی ہے‘‘۔
شکیب خان کا خیال ہے کہ سورینٹو گاڑی ٹویوٹا فورچیونر کی مارکیٹ کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ یہ ایک مناسب ایس یو وی ہے جبکہ سابقہ گاڑی کراس اوور ہے۔
شکیب خان کا کہنا ہے کہ سورینٹو شہر میں چلانے کے لیے ایک بہترین گاڑی ہے لیکن فورچیونر کچی سڑک پر چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں فورچیونر کی طلب متاثر نہیں ہوسکتی لیکن سورینٹو کی وجہ سے شہری علاقوں کے لیے فورچوینر کی طلب پر اثر پڑسکتا ہے۔