in

حکومت کا مِنی بجٹ لانے کا کوئی ارادہ نہیں،ڈاکٹروقارمسعود

حکومت کا مِنی بجٹ لانے کا کوئی ارادہ نہیں،ڈاکٹروقارمسعود

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے حکومت منی بجٹ لانے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔ٹيکس نيٹ ميں تيزی سےاضافہ ہورہاہے اورموجودہ مالی سال کاچار ہزار نو سو تريسٹھ ارب روپےکا ٹيکس ہدف حاصل کرليا جائے گا۔

سماء کو خصوصی انٹرویومیں ڈاکٹروقارمسعود نے بتایا کہ حکومت کاعوام کوسہولت دينے کيلئے64 میں سے40 قسم کےودہولڈنگ ٹیکسز2 مرحلہ وارختم کرنے کا بھی پلان ہے۔معيشت آہستہ آہستہ بہترہورہی ہےاورنتائج بہت حوصلہ افزا ہيں۔

ٹیکس کےحوالےسےانھوں نے بتایا کہ ٹيکس وصوليوں ميں جنوری ميں 13 فيصد اضافہ ديکھا گيا۔فروری ميں بہتری کی توقع ہےاوراگلے 4ماہ توکارکردگی بہت اچھی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی گلوکارہ ریحانہ پربھگوان کی توہین کاالزام،بھارتی مشتعل

امریکی گلوکارہ ریحانہ پربھگوان کی توہین کاالزام،بھارتی مشتعل

Manhole child death

لاہور: 4سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق