in

عالمی قرضوں کاحجم 281ہزار ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

عالمی قرضوں کاحجم 281ہزار ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کے ممالک جو مالی سپورٹ کے پروگرام شروع کیے تھے اس سے عالمی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دنیا بھر کی کمپنیوں کے قرضوں میں 5 ہزار 400 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ بینکوں کے قرضے 3 ہزار 900 ارب ڈالر جبکہ کنزیومر فنانسنگ 2 ہزار 600 ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔

سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے مقابلے میں عالمی قرضوں کا تناسب 355 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2008 اور 2009 کے عالمی مالیاتی بحران میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح محض 10 سے 15 فیصد ہی بڑھی تھی تاہم کرونا وائرس کے باعث عالمی قرضے ایک سال میں 35 فیصد بڑھ چکے ہیں۔

دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں استحکام کے امکانات محدود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال بھی بیشتر ممالک کرونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والی صورتحال سے دوچار رہیں گے اور قرضوں کا حصول بھی غیر معمولی رہے گا کیونکہ ابھی معیشتوں کی بحالی میں کافی عرصہ لگے گا۔

آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال حکومتوں کے قرضوں میں مزید 10 ہزار ارب ڈالر اضافے کی توقع ہے جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک کے حکومتی قرضوں کا حجم 92 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روپےکی مضبوطی تک معیشت مضبوط نہیں ہوگی،عمران خان

روپےکی مضبوطی تک معیشت مضبوط نہیں ہوگی،عمران خان

جمائماخان نےسجل علی کولیجنڈری قراردے دیا

جمائماخان نےسجل علی کولیجنڈری قراردے دیا