وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خسارے کا سب سے زیادہ اثرملکی کرنسی پرہوتاہے۔کرنسی کی قدر کم ہونےسےمہنگائی میں اضافہ ہوتاہے۔روپےکی مضبوطی تک معیشت مضبوط نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں جمعرات کوروشن ڈيجيٹل اکاؤنٹ پاکستان کی تقريب میں وزيراعظم عمران خان شريک ہوئے۔
اپنےخطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ اب تک 88 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہوچکے ہیں۔ہمارا سب سےبڑا اثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہيں اورشوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کيلئے بھی بیرون ملک پاکستانيوں سےرسپانس ملا۔
وزيراعظم نےبتایا کہ کوشش تھی کہ کسی طرح بیرون ملک پاکستانيوں کوساتھ ملائيں۔حکومت ميں آنےکےبعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا۔