ماسٹر چنگان موٹرز نے گزشتہ ماہ اپنی سیڈان کار ایلسون لانچ کی تھی اور عوامی کی جانب سے شاندار پذیرائی کے بعد جون تک اس کی بکنگ بند کردی تھی۔ یہ پاکستان کی سستی ترین سیڈان کار ہے جس کے ایک ماڈل کی قیمت 22 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلسون مہنگی ترین ہیچ بیک سوزوکی سوئفٹ، کیا پیکانٹو اور کم قیمت سیڈان ٹویوٹا یارس اور ہونڈا سٹی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔