in

کیا کمپنی کی سیون سیٹر سورینٹو جمعہ کو لانچ ہوگی

کیا کمپنی کی سیون سیٹر سورینٹو جمعہ کو لانچ ہوگی

کیا کمپنی ٹویوٹا فورچونر کی طرز کی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو جمعہ 19 فروری کو لانچ کرے گی۔

کیا کمپنی ٹویوٹا فورچونر کی طرز کی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو جمعہ 19 فروری کو لانچ کرے گی۔

یہ گاڑی کیا لکی کے تحت پاکستان میں فروخت ہونے والی چوتھی گاڑی ہوگی۔ اس سے قبل یہ کمپنی کمپیکٹ ایس یو وی اسپورٹیج، ہیچ بیک پکانٹو اور منی وین کارنیوال مارکیٹ میں لاچکی ہے۔

سورینٹو کے 3 ویریانٹس ہونگے جن میں 2٫4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2٫4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 3٫5 ایل ایف ڈبلیو ڈی شامل ہیں۔

تجزیہ کار آئی ایم سیکورٹیز کے عبدا لغنی میاں نور کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی توقع کے مطابق سورینٹو کے تینوں ویریانٹس کی قیمت 70 لاکھ سے 90 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گاڑی ٹویوٹا فورچونر کا مقابلہ کرے گی جس کے 2 ویریانٹس کی قیمت 77 لاکھ سے 92 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

تاہم گاڑیوں کے تجزیہ کار شکیب خان کا خیال اس سے کچھ مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی گاڑی سورینٹو کی براہ راست حریف اس لیے نہیں ہے کیوں کہ یہ سیٹوں کی 3 قطاروں سمیت ایک سیون سیٹر اور ایک درمیانی جسامت کی کراس اوور ایس یو وی ہے۔ ان مزید کہنا تھا کہ یہ گاڑی رش، اسپورٹیج یا ٹسکن سے بڑی ہے لیکن فورچونر یا پراڈو سے چھوٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سورینٹو ٹویوٹا فورچونر کی مارکیٹ متاثر کرسکے گی کیوں کہ یہ ایک کراس اوور جبکہ فورچونر ایک باقائدہ ایس یو وی ہے۔

شکیب خان نے مزید کہا کہ سورینٹو شہر میں چلانے کے لیے زیادہ موزوں ہوگی جبکہ فورچونر کی زیادہ افادیت آف روڈ چلنے میں ہے جس سے لگتا ہے کہ فورچونر کی مانگ دیہی علاقوں میں بدستور رہے گی تاہم سورینٹو شہروں میں فورچونر کی مارکیٹ متاثر کر سکتی ہے۔

عبدالغنی کا کہنا ہے کہ فروخت کے اعتبار سے کیا پاکستان میں چوتھی بڑی کار ساز کمپنی ہے جو سالانہ 50 ہزارگاڑیاں تیار کرنے کی استطاعت رکھتی ہے جبکہ جنوری 2021 سے یہ کمپنی ڈبل شفٹ میں کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ٹیکس پالیسی سے مستفید ہونے کی خاطر یہ کمپنی جون سے پہلے کم از کم 2 اور گاڑیاں متعارف کرادے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مارچ رمضان کے بعدکریں، شیخ رشید کاپی ڈی ایم کومشورہ

مارچ رمضان کے بعدکریں، شیخ رشید کاپی ڈی ایم کومشورہ

اہم خبریں:نون لیگ کا جلسہ،میشا شفیع کیس کی سماعت آج ہوگی

اہم خبریں:نون لیگ کا جلسہ،میشا شفیع کیس کی سماعت آج ہوگی