in

آئی ایم ایف پاکستان کو 50کروڑ ڈالر دیگا

آئی ایم ایف پاکستان کو 50کروڑ ڈالر دیگا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کرونا وائرس کی وباء کے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جلد جاری کرے گا، معاہدہ طے پاگیا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کرونا وائرس کی وباء کے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جلد جاری کرے گا، معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے رقم جاری کی جائے گی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے معاہدہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام کے دوسرے سے پانچویں ریویو کی تکمیل کے بعد طے پایا۔

یہ پروگرام آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) کی معاونت سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی یقین دہانی کرا دی، کرونا کی وجہ سے پروگرام پر عملدرآمد میں عارضی تعطل آیا، پاکستان کو ملنے والے قرضے کا ک حجم 6 ارب ڈالر ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی رقم ملنے کی خبر سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے بھی قرضوں کا حصول آسان ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکیج معیشت کی حمایت، خسارے میں استحکام کو یقینی بنانے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے مابین مناسب توازن قائم رکھتا ہے۔

آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ ارنیسٹو رمیریز رگو نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی لہر سے قبل پاکستانی حکام کی نافذ کردہ پالیسیاں اور اصلاحات نے معاشی عدم توازن کو کم کرنا شروع کیا تھا اور معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حالات پیدا کئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای ایف ایف تعاون پروگرام کے تحت زیادہ تر اہداف کو پورا کیا جانا تھا تاہم وبائی مرض نے ان بہتریوں کو روک دیا اور حکام کی ترجیحات عوام کی جان بچانے اور گھریلو و کاروبار کی مدد پر منتقل کردیں۔

رمیریز نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری اور ایکسچینج ریٹ کی پالیسیوں سے پاکستان کو کافی مدد ملی اور وہ کرونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’16 سال کی عمر میں انڈرورلڈ مافیا نے اغوا کرلیا تھا‘ کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

’16 سال کی عمر میں انڈرورلڈ مافیا نے اغوا کرلیا تھا‘ کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

انتہاپسندی بل پر ووٹنگ، فرانسیسی مسلمانوں کےتحفظات

انتہاپسندی بل پر ووٹنگ، فرانسیسی مسلمانوں کےتحفظات