in

جنوری 2021ء: سوزوکی کاروں کی فروخت میں 62فیصد اضافہ

جنوری 2021ء: سوزوکی کاروں کی فروخت میں 62فیصد اضافہ

پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2021ء میں کاروں کی فروخت میں 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پر 17 ہزار 515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2021ء میں کاروں کی فروخت میں 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پر 17 ہزار 515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

جے ایس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی مسلسل چھٹے ماہ جنوری میں بھی نشوونما میں اضافہ دوہرے ہندسوں میں دیکھا گیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 21-2020ء کے ساتھ ماہ (جولائی تا جنوری) گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کار ساز شعبے میں مجموعی طور پر رواں سال 97 ہزار 469 گاڑیاں فروخت کی۔

پاک سوزوکی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے سر فہرست رہی، جس کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری میں 62 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ہیچ بیک آلٹو 660 سی سی (113فیصد) اور ویگن آر (132 فیصد) اضافے کے ساتھ سرفہرست گاڑیاں رہیں، منی وین بولان (75فیصد) اور پک اپ راوی (34فیصد) زیادہ فروخت ہونیوالی دیگر گاڑیاں ہیں۔

انڈس موٹرز کمپنی، جو پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں اسمبلنگ اور فروخت کرتی ہے، کی گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ یارس اور ایس یو وی فورچون کی فروخت میں جنوری کے دوران 179 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ہونڈا اٹلس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی جنوری میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی کا کہنا ہے کہ ہونڈا کی سیڈا کار سٹی کو ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال سٹی کے نئے ماڈل کی آمد متوقع ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی فروخت میں ہوسکتا ہوسکتا ہے۔

احمد لاکھانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے کار فائنانسنگ سستی ہونے کے باعث گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا، ساتھ ہی رورل ایریاز میں آمدن بڑھنا بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی وجہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محمودآباد نالے کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کا آغاز

محمودآباد نالے کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کا آغاز

خصوصی رپورٹ: کراچی کے نوجوان ٹارگٹ کلرز کیسے بنے

خصوصی رپورٹ: کراچی کے نوجوان ٹارگٹ کلرز کیسے بنے