وزارت پیٹرولیم کے مطابق 16 سے 28 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائے گی۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 14.07 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10.79 روپے اور لائٹ ڈیزل 7.43 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسلسل 6 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔