in

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 50 روپے کی سطح پر آگئے۔ فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہوگئی۔

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 50 روپے کی سطح پر آگئے۔ فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہوگئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 50 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 207 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کے بعد سے سونے کے فی تولہ نرخ 2250 روپے کم ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی سے 1820 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 20 روپے کمی سے 1380 روپے جبکہ 10 گرام 17.15 روپے کم ہوکر 1183.12 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 27.62 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی کرکٹرز بھی ’ پارٹی ہورہی ہے‘ کے سحر میں مبتلا

قومی کرکٹرز بھی ’ پارٹی ہورہی ہے‘ کے سحر میں مبتلا

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا