اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 27 فیصد اضافے سے 425 ملین ڈالر ہوگئیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ دسمبر سنہ 2020 میں پاکستان کی امریکہ کو کی جانے والی برآمدات 27 فیصد اضافے سے 425 ملین ڈالر ہوگئی ہیں جو سال 2019 کے اسی عرصے میں 334 ملین ڈالر تھیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہماری امریکہ کو برآمدات نے 400 ملین ڈالر کا ہدف عبور کیا ہے اور یہ گزشتہ تین ماہ سے مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران پاکستان سے امریکہ کو برآمدات میں 18 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2412 ملین ڈالر رہیں جبکہ 2019 میں اسی ششماہی کے دوران امریکہ کو برآمدات 2037 ملین ڈالر تھیں۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ ہمارے برآمد کنندگان کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ ’ میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ امریکی مارکیٹ کا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں۔‘
For Jul-Dec 2020, the exports to US grew by 18.4% to USD 2,412 million as compared to USD 2,037 million in Jul-Dec 2019. It is a great achievement by our exporters & I encourage them to strive to obtain a greater share of the market. 2/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 8, 2021