in

ٹیکن الیکٹرک کارز: کیا کمپنی بکنگ کا پیسہ کھاگئی؟

ٹیکن الیکٹرک کارز: کیا کمپنی بکنگ کا پیسہ کھاگئی؟

ٹیکن الیکٹرک گاڑیوں کی ڈلیوری نہ ملنے پر خریداروں کی جانب سے پورشے پاکستان کیخلاف خرد برد کے الزام میں ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں تاہم کمپنی نے اس کا ذمہ دار اپنی پیرنٹ کمپنی کو قرار دے دیا۔

ٹیکن الیکٹرک گاڑیوں کی ڈلیوری نہ ملنے پر خریداروں کی جانب سے پورشے پاکستان کیخلاف خرد برد کے الزام میں ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں تاہم کمپنی نے اس کا ذمہ دار اپنی پیرنٹ کمپنی کو قرار دے دیا۔

پورشے پاکستان کے مالک سید ابو ذر بخاری نے سماء منی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی کمپنی نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے بلکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود پیرنٹ کمپنی پورشے مڈل ایسٹ نے اب تک گاڑیاں پاکستان نہیں بھجوائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف 5 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں ایف آئی آرز کٹوائی گئی ہیں حالاں کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے۔

واضح رہے مقامی انگریزی روزنامے دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالک پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا کاروبار بند کرنے سے قبل پرفارمنس لمیٹڈ کے نام سے ایک سینٹر قائم کرکے بکنگ کے نام پر خطیر رقم وصول کی۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کمپنی مالک کیخلاف کم از کم 7 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

ملک میں پاکستان پرفارمنس آٹوموٹیو کے نام سے رجسڑڈ ہوئی پورشے پاکستان نے پورشے مڈل ایسٹ پر الزام عائد کیا کہ اس کے باعث مقامی کمپنی نے الیکٹرک کاروں کیلئے انفرا اسٹرکچر ڈالنے اور ملازمین کی تربیت کرنے پر پیسہ صرف کیا لیکن بعد ازاں اسے مقررہ طریقۂ کار کے منافی گاڑیوں کی سپلائی ہی نہیں دی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اس امید پر کہ گاڑیاں موصول ہوجائیں گی پورشے مڈل ایسٹ کی جانب سے کسٹمرز سے پیسہ وصول کیا۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس نے پورشے مڈل ایسٹ کی ہدایت کے مطابق مارکیٹنگ پر پیسہ صرف کیا اور لانچنگ سے بہت پہلے ساری تیاری مکمل کرلی تھی۔

پورشے پاکستان کے مطابق اس نے ان الیکٹرک کاروں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے  ہاشو گروپ کو بھی آن بورڈ لے لیا تھا۔

تاہم پورشے پاکستان اسٹیٹ بینک کے نئے ضوابط کے سبب پورشے مڈل ایسٹ کو پیسے نہیں بھجوا سکی جس کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کے مابین تنازع کھڑا ہوگیا۔

سماء منی نے کچھ دستاویزات بھی دیکھیں جن کی رو سے پورشے پاکستان نے بتایا تھا کہ اس کے پیسے بھجوانے کی درخواست اسٹیٹ بینک نے مسترد کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ، پولیس ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا

کوئٹہ، پولیس ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا

راحت فتح علی خان 14فروری کو آن لائن کنسرٹ کرینگے

راحت فتح علی خان 14فروری کو آن لائن کنسرٹ کرینگے