جمعہ کو دن 11 بجے بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 48 ہزار 684 ڈالر (تقریباً 77 لاکھ 44 ہزار 791 روپے) پر پہنچ گئی۔ یہ اس وقت ہوا جب پیمنٹ جائنٹ ماسٹر کارڈ نے چند مخصوص کرپٹو کرنسیز کو اپنے پیمنٹ سسٹم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس پیش رفت سے دو روز قبل ٹیسلا نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ اس نے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر بٹ کوائن (جو سب سے پہلی اور مہنگی ترین کرپٹو کرنسی ہے) میں سرمایہ کاری کی ہے، ساتھ ہی امریکی کمپنی آئندہ گاڑیوں کی قیمت بٹ کوائن میں وصول کرنے کا بھی منصوبہ بنارہی ہے۔ بڑے اور مرکزی دھارے میں شامل
مرکزی دھارے میں شامل بڑے کاروباری اداروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، جسے دوسری صورت میں اتار چڑھاؤ اور قیاس آرائی سمجھا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں سماء منی کے ایڈیٹر فاروق بلوچ نے کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافے اور ان ورچوئل کرنسیوں کی تجارت سے وابستہ خطرات کی وضاحت کی ہے۔
in Business
بٹ کوائن کیلئے ماسٹر کارڈ کی حمایت کاکیا مطلب ہے؟
