in

کیا آئی فون منی کی پروڈکشن بند ہوجائے گی؟

کیا آئی فون منی کی پروڈکشن بند ہوجائے گی؟

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے آئی فون 12 مِنی کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے آئی فونز کی طلب میں کمی کے باعث شاید ایپل کو منی کی پروڈکشن بند کرنی پڑے۔ جنوری کے پہلے 15 دنوں میں آئی فون 12 منی صرف 5 فیصد فروخت ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈسٹری ڈیٹا فراہم کرنیوالی فرم کاؤنٹر پوائنٹ نے منگل کو اپنی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے برانڈ کے چھوٹے موبائل فونز کی طلب میں واضح کمی نظر آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں میں اسمارٹ فون صارفین میں بڑے موبائل فونز کے استعمال کا رحجان بڑھا ہے کیونکہ ان پر آسانی سے زیادہ ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں اور ویڈیوز سے بھرپور فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپ کا زیادہ بہتر استعمال بھی ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جے پی مورگن کے تجزیہ کار ولیم ینگ نے اس حوالے سے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چھوٹے آئی فون 12 اور 12 مِنی کی طلب میں کمی کی وجہ سے شاید ایپل کو اگلے 3 مہینوں میں مِنی کی پروڈکشن بند کرنی پڑے۔

ایپل انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی کمپنی نے گزشتہ برس آئی فون 12 کے چھوٹے ماڈلز لانچ کئے تھے لیکن چھوٹے آئی فونز کی طلب میں آئی فون 12 پرو اور پرانے آئی فون 11 ایس کی نسبت کافی کمی آئی ہے۔

ایپل نے گزشتہ سال آئی فون 12 کو دوسرے ممالک میں بھیجا تھا لیکن بالخصوص چین سمیت دیگر ممالک سے نئے ماڈلز کی بڑھتی تعداد اور آئی فون 12 کے ڈیزائن کی وجہ سے اسے اپ گریڈ کرنے کے مطالبے سامنے آئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کیلفورنیا کی کیپرٹینو نامی کمپنی نے آئی فونز کے کاروبار سے 3 ماہ میں 65 ارب 60 کروڑ ڈالر کا منافع ظاہر کرتے ہوئے کاروبار کا پچھلے 3 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ايس ايل 6کا ترانہ، شعيب اختر کے بچے ڈرگئے؟

پی ايس ايل 6کا ترانہ، شعيب اختر کے بچے ڈرگئے؟

عمران خان سے سری لنکن مسلمانوں کیلئے آوازاٹھانے کامطالبہ

عمران خان سے سری لنکن مسلمانوں کیلئے آوازاٹھانے کامطالبہ