in

ٹیسلاکا بٹ کوائن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمت وصول کرنیکامنصوبہ

ٹیسلاکا بٹ کوائن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمت وصول کرنیکامنصوبہ

گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمت بٹ کوائن کے ذریعے بھی وصول کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیسلا نے بٹ کوائن میں تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر کو ٹیسلا کے اس اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج ‘کوائن بیس’ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 15.4 فیصد بڑھ کر 44 ہزار 500 ڈالرز کے قریب پہنچ گئی۔

امریکی کار ساز ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک کا کہنا ہے کہ اس نئی حکمت عملی پر مبنی دستاویزات امریکی ‘سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن’ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں، اس سے ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری اور دیگر اثاثہ جات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن اگرچہ ایک بڑی ڈیجیٹل کرنسی ضرور ہے لیکن اس کا استعمال چیزوں کی خریداری میں اس قدر عام نہیں ہے، ڈیجیٹل کرنسی کی تاحال قابل اعتماد بھی نہیں سمجھا جاتا، اس کی قیمت میں غیر حقیقی اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم لوگ سرمایہ کاری کیلئے بٹ کوائن استعمال کررہے ہیں، یہ کرنسی بینکنگ سسٹم کے دائرہ کار سے باہر ہے۔

کچھ ماہرین ٹیسلا کے اس اعلان کے باوجود بٹ کوائن کا مستقبل میں خریداری کیلئے عام استعمال ہوتا نہیں دیکھتے۔

امریکا میں گاڑیوں کی تفصیلات جاری کرنیوالی ایک ویب سائٹ ‘ایڈمنڈز’ سے وابستہ جیسیکا کاڈویل کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے بٹ کوائن کے استعمال کی پالیسی ان کے خیال میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے گی، زیادہ تر لوگ گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرض لیتے ہیں یا بینک سے لیز پر گاڑیاں لیتے ہیں اور کیش میں خریداری نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کرپٹوکرنسی میں اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کرنے سے بھی ڈرتے ہیں اور رسک نہیں لینا چاہتے۔

البتہ بعض دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ صرف وقت کی بات ہے، گزرتے وقت کے ساتھ بٹ کوائن روز مرہ کی چیزوں کی خریداری میں بھی عام استعمال ہونے لگیں گی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ مریم انصاری کی مہندی کی تصاویر، ویڈیو وائرل

اداکارہ مریم انصاری کی مہندی کی تصاویر، ویڈیو وائرل

لوہاری گیٹ پولیس نے 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے

لوہاری گیٹ پولیس نے 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے